ایرانی خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے ایرانی وزیر دفاع امیر حاتمی کا کہنا تھا کہ ایران اپنی دفاعی قوت اور صلاحیت کے اعلیٰ پایے پر ہے۔
واضح رہے کہ ایران کے جوہری معاہدے کی کچھ شقوں سے دستبردار ہونے کے بعد امریکہ ایران کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔
ایران کی جانب سے خطرے کو جواز بنا کر امریکہ نے خلیج میں اپنے جنگی بحری بیڑے اور جنگی طیارے تعینات کردیے ہیں۔