ETV Bharat / briefs

آئی پی ایل: آج ممبئی اور دہلی میں ٹکر

آئی پی ایل کے تیسرے مقابلے میں دونوں ٹیمیں جیت کے ساتھ اپنی مہم کا آغاز کرنے کے مقصد سے میدان پر اتریں گی۔ میچ ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں رات 8 بجے کھیلا جائے گا۔

IPL
author img

By

Published : Mar 24, 2019, 8:37 AM IST

آئی پی ایل کے 12 ایڈیشن میں آج 3 بار کی چیمپیئن ممبئی انڈینس اور دہلی کیپیٹلس کا میچ ہوگا۔

اپنی پرانی تمام شکستوں کو بھول کر دہلی نئے نام کے ساتھ نئی شروعات کرنے کی کوشش کرے گی، دوسری جانب ممبئی انڈینس اپنی بہتر کارکر دگی کو برقرار رکھتے ہوئے جیت کے ساتھ آغاز کرنا چاہے گی۔

دہلی کیپیٹلس نے سابق آسٹریلیائی کپتان رکی پونٹنگ کو اپنا کوچ بنایا ہے جبکہ سوربھ گانگولی کو اپنا مشیر بنایا ہے، اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ ان دونوں کے تجربات دہلی ٹیم کے لیے کتنا فائدہ مند ثابت ہوں گے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ دہلی ٹیم کے کپتان شریش ایّر ہیں جو ممبئی انڈینس کی جانب سے کھیل چکے ہیں اور وہ ممبئی ٹیم کی کمزوریوں سے اچھی طرح واقف ہیں۔

دہلی کی بلے بازی کا دار و مدار کافی حد تک رشبھ پنت پر ہوگا، کوچ رکی پونٹنگ اور گانگولی کو ان سے کافی توقعات ہیں، جبکہ دہلی کے پاس شکھر دھون، شریش ایر اور پرتھوی شاہ جیسے بلے باز بھی موجود ہیں جو مخالف ٹیم کے لیے خطرہ ثابت ہو سکتے ہیں۔

حالانکہ کیگسو ربادا کے ٹیم میں شامل ہونے سے دہلی ٹیم کی گیند بازی مزید مضبوط ہوگی اس کے علاوہ دہلی ٹیم میں کیوی تیز گیند باز ٹرینٹ بولٹ بھی ہیں، جنہوں نے گذشتہ سیزن میں اپنی تیز رفتار گیندوں سے بلے بازوں کو پریشان کیا تھا جبکہ تجربہ کار اسپنر امت مشرا بھی دہلی کے لیے سود مند ثابت ہو سکتے ہیں۔

اگرچہ بلے بازی کے معاملے میں ممبئی بھی دہلی سے کم نہیں ہے، اس ٹیم کے پاس روہت شرما، یوراج سنگھ، ہاردک پانڈیا، کرونال پانڈیا اور کیرون پولارڈ جیسے دھواں دھار بلے باز ہیں جو اکیلے اپنے دم پر کسی بھی میچ کا رخ تبدیل کر سکتے ہیں۔

حالانکہ گیند بازی کے معاملے میں ممبئی کو گہرا جھٹکا لگا ہے، یارکر مین کے نام سے مشہور سری لنکائی گیند باز لستھ ملنگا ابتدائی 6 میچوں سے باہر ہو گئے ہیں۔ انہوں نے عالمی کپ کی تیاریوں کے پیش نظر اپنے آپ کو ٹیم سے الگ کیا ہے، جبکہ جسپریپ بمراہ پر سب کی نگاہیں ہوں گی،جو آج اپنے کریئر کے عروج پر ہیں۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.