ممبئی اور اس کے آس پاس رہنے والے کھلاڑیوں کے چھوڑ کر ٹیسٹ ٹیم کے باقی تمام ممبران قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔وہیں پہلے سے ممبئی میں مقیم ممبران 24 مئی کو کورنٹائن ہوں گے۔بھارتیہ کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے چارٹر پروازوں کے ذریعہ ملک کے مختلف حصوں سے آنے والے کھلاڑیوں کو ممبئی لایا گیا ہے۔
تمام کھلاڑی اب 12 دن تک کورنٹائن میں رہیں گے اور 2 جون کو انگلینڈ کے لئے روانہ ہوں گے۔ ٹیم کے تمام ممبران روانگی سے قبل کورونا ٹیسٹ کروائیں گے۔