ETV Bharat / briefs

بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ ہنوز لاپتہ، تلاش جاری

بھارتی فضائیہ کا اے این 32 کا سراغ اب تک نہیں مل سکا ہے، فضائیہ کا عملہ اس کی تلاش میں ہے لیکن ابتک کامیابی نہیں مل سکی ہے۔

بھارتی فضائی کا جنگی طیارہ ہنوز لاپتہ، تلاش جاری
author img

By

Published : Jun 4, 2019, 3:17 PM IST

Updated : Jun 4, 2019, 4:28 PM IST

سوموار کی دوپہر کو آسام کے جور ہاٹ سے اڑان بھرنے کے تقریباً 35منٹ بعد طیارہ سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

فضائیہ کے مطابق بچاو اور راحت رسانی کا کام جاری ہے، طیارہ میں تقریباً 13 افسران و اہلکار تھے جن سے متعلق اب تک کوئی خبر نہیں مل سکی ہے۔

یہاں ہم بتا دیں کہ این 32 روس کا تیار کردہ جنگی طیارہ ہے جسے مال برداری کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ دو انجن والا طیارہ ہے۔ طیارے میں پائلٹ سمیت آٹھ لوگ اور پانچ مسافر شامل تھے۔

ایئر فورس نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ گمشدہ طیارےکی تلاش کے لیے ہر طرح کی کوششیں جاری ہیں۔

بحریہ نے لاپتہ طیارے کا پتہ لگانے کے لیے فورسز نے مختلف سرکاری اور نجی اداروں سے بات چیت کی ہے۔

اس تعلق سے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے بھی فورس کے ہیڈ کمانڈر سے بات کی اور انہوں نے پورے واقعے سے باخبر رکھنے کے لیے کہا۔

راج ناتھ سنگھ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ لاپتہ بھارتی فضائیہ کے سربراہ راکیش سنگھ بھدوریا سے بات چیت ہوئی ہے۔طیارے کی تلاش جاری ہے۔

Intro:Body:

News

Conclusion:
Last Updated : Jun 4, 2019, 4:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.