انگلینڈ کی پچوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے دراوڑ نے کہا کہ 'انھوں نے گزشتہ برس بھارت اے کے ساتھ انگلینڈ کا دورہ کیا تھا اور ان کے تجربے کے مطابق اس ورلڈ کپ میں خوب رن بنیں گے۔ ہائی اسکور والے کپ میں ٹیم میں ایسے بولر ہونا جو مڈل آرڈر میں وکٹ لےسکیں انتہائی اہم ہیں۔ بھارت اس معاملے میں خوش قسمت ہے'۔
انہوں نے کہا کہ جسپريت بمراه، کلدیپ یادو اور يجویندر چہل جیسے بولر بھارتی ٹیم میں شامل ہیں جو مڈل آرڈر میں وكٹ لے سکتے ہیں۔ بڑے اسکور والے مقابلوں میں جو ٹیم وسطی اوورز میں وكٹ لینے میں کامیاب ہو گی اس کے پاس مخالف ٹیم کو کم سے کم اسکور پر روکنے کے زیادہ موقع ہوں گے۔
بھارتی ٹیم نے اپنا آخری بین الاقوامی مقابلہ 13 مارچ کو کھیلا تھا جس کے بعد انڈین پریمیئر لیگ شروع ہو گئی تھی۔ بھارت اگرچہ آسٹریلیا سے پانچ میچوں کی سیریز میں ہار گیا تھا لیکن انہوں نے گزشتہ سال جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور نيوزی لینڈ کو ون ڈے سیریز میں شکست دے کر ریکارڈ بنایا تھا۔
دراوڑ نے بھارت کے ورلڈ کپ میں امکانات کو لے کر کہاکہ میرا خیال ہے کہ ہمارے ورلڈ کپ سے پہلے گزشتہ دو سال اچھا مظاہرہ رہا ہے۔ ہم اچھی کارکردگی کی بدولت دنیا کی نمبر دو ٹیم ہیں جس کا مطلب ہے کہ ہم نے مسلسل اچھا کام کیا ہے۔ یہ ورلڈ کپ چیلنج ہوگا کیونکہ ہر ٹیم پوری تیاری کرکے آئیں گی اور اچھی ٹکر دینا چاہیں گی۔ تمام ٹیم خطاب کو جیتنے کے لئے جی توڑ محنت کر رہی ہیں۔
بولنگ کو لے کر دراوڑ نے کہاکہ اس ورلڈ کپ میں بولنگ بے حد اہم ہونے والی ہے اور جو ٹیم سب سے بہتر بولنگ کرے گی اس کے ٹائٹل جیتنے کے سب سے زیادہ امکان ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ورلڈ کپ 30 مئی سے شروع ہونے جا رہا ہے جو انگلینڈ اور ویلز کے میدانوں پر کھیلا جائے گا۔ بھارتی ٹیم انگلینڈ کے لئے 22 مئی کو روانہ ہوگی۔