مغربی بنگال کے ندیا ضلع کے شانتی پور کے ڈاک گھر بس اسٹینڈ کے قریب وزیر اجل بسواس کے ہاتھوں ریاستی حکومت کی اسکیم ماں کمیونٹی کچن کا افتتاح ہوا۔ ریاستی حکومت کی جانب سے چلائی جا رہی ہے ماں کمیونٹی کچن اسکیم کے تحت غریبوں اور راہگیروں کو پانچ روپے میں پیٹ بھر کھانا دیا جاتا ہے۔
اس اسکیم کے تحت پانچ روپے میں چاول (بھات)، دال، انڈا اور سویا بین کی سبزی لوگوں کو دی جاتی ہے۔ افتتاحی تقریب کے موقع ریاستی وزیر کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کا یہ ڈریم پروجیکٹ ہے۔ اس کو لے وہ بہت سنجیدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ندیا ضلع میں پہلی مرتبہ ماں کمیونٹی کچن مرکز کا افتتاح کیا گیا ہے۔ آنے والے دنوں میں ضلع کے مختلف اہم علاقوں میں اس کے مراکز قائم کئے جائیں گے۔ ریاستی وزیر نے کہا کہ پانچ روپے میں غریب اور راہگیروں کو پیٹ بھر کھانا مل جائے اس سے بھلا اور کیا ہو سکتا ہے۔