راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے نائب سربراہ منموہن ویدیہ نےکہا کہ 'ہندو کبھی سخت گیر نہیں ہو سکتا۔ ایسی باتیں ہندتوا کے مخالفین اور ملک کو توڑنے کی کوشش کرنے والوں نے پھیلائی ہے'۔
ویدیہ دیوشری نارد جینتی کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ یہ پروگرام سنگھ سے منسلک عالمی سنواد مرکز کی جانب سے منعقد کرایا گیا تھا۔
اس پروگرام میں انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگ بھی بنا سوچے۔ سمجھے سخت ہندو لفظ کا استعمال کرتے ہیں۔ بعض دفعہ سنگھ کے لوگوں کو بھی سخت گیر کہا جاتا ہے، لیکن وہ کبھی سختگیر نہیں ہو سکتے۔
سسٹر نیودتا کی کتاب 'دا وی آف انڈین لائف' کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ 16 ویں صدی میں اطالوی فلسفی برونو نے پہلی بار بتایا تھا کہ سورج رکا ہوا ہے اور زمین اس کے ارد گرد چکر لگاتی ہے۔ اسکے لئے انہیں زندہ جلا دیا گیا تھا۔
جب کہ گیلیلیو کو جیل میں ڈال دیا گیا تھا۔ سسٹر نیویدتا کے مطابق اگر برونو، گیلیلیو اور عیسی مسیح بھارت میں ہوتے تو انکے ساتھ ایسا سلوک نہیں کیا جاتا۔