ETV Bharat / briefs

مرکزی وزیر صحت کا وزراء اعلی کو مکتوب -

مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے ریاستوں کے وزرائے اعلی کو خط لکھ کر ڈاکٹرز پر حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے لیے قانون بنانے کا مشورہ دیا ہے۔

مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھ
author img

By

Published : Jun 15, 2019, 7:21 PM IST

ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ ملک بھر میں ڈاکٹروں پر حملے ہونے کی خبریں ملی ہیں جس کی وجہ سے ڈاکٹروں نے اچانک ہڑتال کردی ہے اور اس سے صحت خدمات بری طرح متاثر ہوگئی ہیں۔ مغربی بنگال میں ڈاکٹروں کی ہڑتال سے حالات خراب ہو گئےاور اس کے بعد ملک بھر کے سرکاری اور پرائیویٹ اسپتالوں کے ڈاکٹروں نے ہڑتال کر دی۔

انہوں نے اس مسئلے پر ان سے ملنے آنے والے انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن اور دہلی میڈیکل یونین کے نمائندہ وفد کو یہ اطلاع دی۔ وزیر صحت نے اس بات پر زور دیا کہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنا چاہئے اور قانونی نظام سنبھالنے والی ایجنسیوں کو یہ یقینی کرنا ضروری ہے کہ ڈاکٹروں کے لئے بے خوف ہوکر اپنا کام کرنے کا ماحول بنے اور حملہ کرنے والوں پر سخت کارروائی ہونی چاہئے، اور اس کے لئے ایک قانون بننا چاہئے۔

انہوں نے بتایا کہ سات جولائی کو بین وزارتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں سفارش کی تھی کہ تمام ریاستوں میں ایسا قانون بننا چاہئے۔

اس سلسلے میں انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کی طرف سے تیار کیا گیا میڈیکل سروسز انسٹی ٹیوٹ قانون 2017 کا ایک مسودہ بھی ریاستوں کو بھیجا جا چکا ہے۔ اس میں جائیداد کے نقصان پر ہرجانہ اور معاوضہ دینے کا التزام ہے۔ انہوں نے اس مسودے کو ریاستوں کے وزرائے اعلی کو بھیجا اور اس پر غور کرنے کے لیے بھی کہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ڈاکٹر دنیا کے بہترین ڈاکٹر ہیں اور انہیں ہمیشہ کشیدگی میں کام کرنا پڑتا ہے کیونکہ مریضوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔

جمعہ کو آل انڈیا انسٹیٹیوٹ کے ریزیڈنشیل ڈاکٹر س یونین اور صفدر جنگ اور رام منوہر لوہیا اسپتال کے ڈاکٹروں نے مسٹر ہرش وردھن سے ملاقات کر کے ڈاکٹروں کی ہڑتال سے پیدا ہونے والے بحران کو حل کرنے کے لئے مداخلت کرنے کی مانگ کی تھی۔

Intro:Body:Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.