ETV Bharat / briefs

گلبرگہ: عید میلاد النبی کے جلوس پر پابندی - میلاد کے جلوسوں پر روک

ڈپٹی کمشنر گلبرگہ واسو ریڈی وجنا جیوتسنا نے عید میلاد النبی کے جلوس سے متعلق ایک سرکلر جاری کیا ہے.

گلبرگہ: عید میلاد النبی کے جلوس پر پابندی

author img

By

Published : Oct 28, 2020, 9:46 PM IST

ریاست کرناٹک کے گلبرگہ ضلع میں ڈپٹی کمشنر واسو ریڈی وجنا جیوتسنا نے گلبرگہ شہر ضلع کے مختلف مقامات میں 12 ربیع الاول کو عید میلاد النبی کے موقع پر نکالے جانے والے میلاد کے جلوسوں پر روک لگا دی ہے.

سرکلر میں ڈپٹی کمشنر گلبرگہ نے واضح کیا ہے کہ کووڈ 19 احتیاطی تدابیر کے پیش نظر میلاد کے جلوس نہ نکا لے جائیں اور نہ ہی عوامی مقامات پر ہجوم کی شکل میں اکٹھا ہوکر کسی قسم کی سرگرمیوں کا اہتمام کیا جائے.

انہوں نے کہا ہے کہ گلیوں اور محلوں میں بھی رات اور دن کے اوقات میں میلاد کی اجتماعی محفل بھی منعقد نہ کئے جائیں. مساجد، درگاہوں میں کووڈ19 کے حفاظتی تدابیر کی سختی سے پابندی کرنا لازمی ہوگا. عوامی مقامات پر لاوڈ اسپیکر، ڈیجیٹل ساونڈ ڈی جے کے استعمال پر بھی پابندی رہے گی.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.