مرکزی اور ریاستی سرکار تعلیمی ڈھانچے کو مستحکم کرنے سے متعلق متعدد اسکیمیں وضع کرتی ہیں، تاہم اس پرائمری اسکول سے وہ اسکیمیں صرف کاغذوں تک ہی محدود معلوم ہوتی ہیں۔
تعلیم کے نور سے اپنے مستقبل کو روشن کرنے کے لئے گورنمنٹ پرائمری اسکول کے یہ طلباء شاید انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کی نظروں سے اوجھل ہو گئے ہیں۔
اسکول میں زیر تعلیم 80طلباء کے لئے صرف 3کمرے ہیں جن میں سے ایک کمرہ پرنسپل کے لئے مخصوص ہے۔
ایک کمرے میں ایک سے زائد کلاس پڑھانے سے بچوں کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے۔
اب اسکول کے سامنے قائم پنچایت گھر میں پہلی اور دوسری جماعت کے طالب علم تعلیم حاصل کر کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔
طالب علموں اور مقامی باشندوں نے ضلع انتظامیہ سے گزارش کی ہے کہ وہ اسکول کی طرف توجہ دیکر یہاں ایک نئی عمارت تعمیر کرے تاکہ ان بچوں کا آنے والا کل بہتر ہو سکے۔