ETV Bharat / briefs

گورنر جگدیپ دھنکر 21 جون سے شمالی بنگال کے دورے پر

دہلی کے سہ روزہ دورے کے بعد گورنر جگدیپ دھنکر اب پیر 21 جون سے ایک ہفتے کے لیے شمالی بنگال کے دورے پر جائیں گے۔

گورنر جگدیپ دھنکر 21 جون سے  شمالی بنگال کے دورے پر
گورنر جگدیپ دھنکر 21 جون سے شمالی بنگال کے دورے پر
author img

By

Published : Jun 20, 2021, 8:45 PM IST

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر دہلی کے سہ روزہ دورے کے دوران مصروف ترین شیڈول کے بعد آج کولکاتا واپس لوٹ آئے۔ جگدیپ دھنکر نے کولکاتا واپس لوٹنے کے بعد شمالی بنگال کے ایک ہفتے کے دورے سے متعلق تفصیلی ٹویٹ کیا۔

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر پیر 21 جون سے ایک ہفتے کے لیے شمالی بنگال کے دورے پر جائیں گے۔ شمالی بنگال کو علیحدہ ریاست بنانے کے مطالبے کے درمیان گورنر کے دورے کو کافی اہم سمجھا جا رہا ہے۔ 21 جون کو دن میں ایک بجے گورنر باگ ڈوگرا ائر پورٹ پہنچیں گے اور اس کے بعد دارجلنگ میں پریس کانفرنس کریں گے۔

جگدیپ دھنکر ایک ہفتے کے شمالی بنگال کے دورے کے دوران دارجلنگ میں جی ٹی اے کے چئیرمین، ضلع مجسٹریٹ، ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ اور اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے۔ دوسری طرف کولکاتا پہنچنے کے بعد گورنر جگدیپ دھنکر اور ان کی اہلیہ سدیش دھنکر نے مغربی بنگال کے سابق چیف سکریٹری الاپن بنرجی سے ملاقات کی اور ان کی والدہ کی موت پر تعزیت پیش کی۔

غور طلب ہے کہ گورنر جگدیپ دھنکر سہ روزہ دورے پر دہلی گئے تھے جہاں انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ، قومی حقوق انسانی کمیشن کے چیئرمین سے ملاقات کرکے کولکاتا واپس لوٹے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے بی جے پی کے ریاستی رہنماؤں اور کے ایل او کے حامیوں کی جانب سے شمالی بنگال کو علیحدہ ریاست بنانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ یہ مطالبہ آہستہ آہستہ طول پکڑنے لگا ہے۔ شمالی بنگال کو علیحدہ ریاست بنانے کو لے کر ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے رہنماؤں کے درمیان لفظی جنگ عروج پر پہنچ چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.