ETV Bharat / briefs

دہلی میں اب ایل جی کی حکمرانی

حکومت قومی دارالحکومت علاقہ دہلی (ترمیمی) ایکٹ، 2021، نافذ العمل ہوگیا ہے۔ قانون سازی کے مطابق، دہلی میں "حکومت" کا مطلب ہے "لیفٹیننٹ گورنر" کی حکومت ہے۔ اب شہر کی حکومت کو کوئی انتظامی کارروائی کرنے سے پہلے ایل جی کی رائے لینی ہوگی۔

دہلی میں اب صرف "لیفٹیننٹ گورنر" کی حکومت

author img

By

Published : Apr 28, 2021, 12:59 PM IST

قومی دارالحکومت علاقہ دہلی (ترمیمی) ایکٹ ، 2021 ، جو لیفٹیننٹ گورنر (ایل - جی) کو شہر میں منتخب حکومت پر فوقیت دیتا ہے ، نافذ العمل ہو گیا ہے۔

وزارت داخلہ امور (ایم ایچ اے) کے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق ، اس قانون کی دفعات 27 اپریل سے نافذ ہوگئیں۔

قانون سازی کے مطابق ، دہلی میں "حکومت" کا مطلب ہے "لیفٹیننٹ گورنر" اور شہر کی حکومت کو اب کوئی انتظامی کارروائی کرنے سے پہلے ایل جی کی رائے لینا ہوگی۔

"قومی دارالحکومت علاقہ دہلی (ترمیمی) ایکٹ2021 (2021 کے 15) کی دفعہ 1 ذیلی سیکشن (2) کے ذریعہ حاصل کردہ اختیارات کے استعمال میں، مرکزی حکومت اس کے تحت 27 اپریل 2021 کو تاریخ کے مطابق مقرر کرتی ہے۔ ایم ایچ اے میں ایڈیشنل سکریٹری، گووند موہن نے کہا مذکورہ ایکٹ کی دفعات نافذ العمل ہوں گی۔جس کے نوٹیفکیشن پر دستخط ہوگئی ہے۔

پارلیمنٹ نے یہ بل گزشتہ ماہ پاس کیا تھا - لوک سبھا نے 22 مارچ کو اور راجیہ سبھا نے 24 مارچ کو اسےمنظور کیا تھا۔

جب پارلیمنٹ کے ذریعہ یہ بل منظور ہوا تو دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اسے "بھارتی جمہوریت کے لئے دکھ کا دن" قرار دیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.