سرکاری ذرائع کے مطابق نوڈل افسر سینتھل پانڈین سی کو اٹھلا گاؤں میں وزیر اعظم رہائشی اسکیم میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی کی شکایت کی تھی۔
اس معاملے میں کل 25 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
اس معاملے کی نوٹس لیتے ہوئے نوڈل افسر نے رسڑا کے ایس ڈی ایم وپن کمار جین کو اسی کی جانچ کر کے ضروری کاروائی کرنے کی ہدایت دی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ ایس ڈی ایم نے اس معاملے کی جانچ میں پتہ چلا کہ 14 ایسے لوگوں کو گھر دئے گئے ہیں جو اس کے مستحق نہیں تھے۔ اس کے ساتھ ہی 16 لوگوں نے پہلی قسط کے تحت 1.20 لاکھ روپئے نکال لئے ہیں لیکن مکان کی تعمیر نہیں ہوئی ہے۔
اس کے گرام پنچایت سکریٹری نے مکان تعمیر ہونے کی تصدیق کر دی۔
ایس ڈی ایم کی جانچ رپورٹ کی بنیاد پر بلاک ڈیولپمنٹ افسر اشوک کمار نے اس معاملے میں رسڑا کوتوالی میں گرام وکاس افسر، گرام پنچایت افسر سمیت دیگر 23 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
اس معاملے میں گرام وکاس افسر ہرش دیو اور گرام پنچایت افسر وجے شنکر کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے۔