ETV Bharat / briefs

'پرکاش پرو تقریب یادگار تجربہ ثابت ہوگی'

author img

By

Published : Oct 3, 2019, 6:44 PM IST

پنجاب کے وزیراعلی امریندر سنگھ نے کہا کہ گرونانک دیو کے یوم پیدائش کے موقع پر منعقد 550ویں پرکاش پرو تقریب ان کے لیے یادگار تجربہ ثابت ہوگی۔

سابق وزیراعظم من موہن سنگھ

پنجاب کے وزیراعلی کپٹین امریندر سنگھ نے صدر رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندر مودی کو کرتار پور راہ داری سمیت گرونانک دیو کے 550 ویں پرکاش پرب تقریبات میں شرکت کرنے کی دعوت دی ہے۔

کیپٹن امریندر سنگھ نے بتایا کہ دونوں نے ریاستی حکومت کے تاریخی تقریبات میں حصہ بننے کی دعوت نامہ کو قبول کرلیا ہے۔

ایک سرکاری ترجمان نے بتایاکہ وزیراعظم اور صدر دونوں کو اس پروگرام سے متعلق تفصیلی جانکاری دے دی گئی ہے۔
تاہم وزیراعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے دونوں سے درخواست کی ہےکہ وہ ڈیرا بابا نانک میں منعقد کرتارپور راہ داری کے تقریب میں شرکت کریں اور سلطان پور لودھی میں 12 نومبر میں منعقد ہونے والی اہم پروگرام میں بھی شرکت کریں۔

وہیں وزیراعلی نے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ سے ملاقات کی اور دعوت دی کہ وہ کرتارپور صاحب کے پہلے آل پارٹی جاٹھا میں شامل ہوں۔

وزیراعلی نے کہا کہ منموہن سنگھ نے ان کی دعوت کو قبول کرلی ہے اور وہ جاٹھا کی قیادت بھی کریں گے۔

وزیراعظم مودی سے اپنی ملاقات میں، امریندر سنگھ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ آل پارٹی جاٹھا کو اس تاریخی موقع پر پہلے گرو کے جائے پیدائش نانک صاحب کی زیارت کرنے کی اجازت دینے کے لیے سیاسی منظوری کی سہولت فراہم کرائے۔

انہوں نے درخواست کیا کہ 30 اکتوبر سے 3 نومبر تک 550 ویں پرکاش پرب کے موقع پر 21 افراد کے ایک گروپ کو سری نانک صاحب کی زیارت کرنے کی اور ساتھ میں امرتسر کے ذریعہ سلطان پور لودھی تک نگر کرتن کرنے کی اجازت دی جائے۔

واضح رہے کہ 4 نومبر میں ضلع کپورتھلا کے سلطان پور لودھی میں نگر کرتن پہنچے گی۔

ایک سرکاری ترجمان کے مطابق وزیراعلی نے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر کو بھی خط لکھ کر نانک صاحب کے وفد کے دورے کے لیے سرکاری منظوری کا مطالبہ کیا ہے اور پاکستان سے پنجاب تک نگر کرتن کرنے کی اجازت بھی مانگی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 550 ویں یوم پیدائش کے سلسلے میں 5 نومبر سے15 نومبر تک ریاستی حکومت کے زیر اہتمام پروگرام منعقد ہوں گے۔ڈیرا بابا نانک میں عقیدت مندوں کا ایک مختصر جلسہ عام ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ سلطان پور لودھی میں 1 نومبر کو صبح 11بجے سے دو بجے تک آل پارٹی میٹنگ کا اہتمام کیا گیا ہے۔

ریاستی حکومت کی جانب سے زیارت مندوں اور سنگت کے لیے سیکورٹی انتظامات کی تیاری کی جارہی ہے۔

وزیراعلی نے اپنی حکومت کے طرف سے وزیراعظم اور صدر کو دعوت دیتے ہوئےکہا کہ یہ تاریخی تقریب ان کے لیے یادگار تجربہ ثابت ہوگی۔

Intro:Body:Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.