ETV Bharat / briefs

مالیگاوں بم بلاسٹ کے متاثرپرگیہ ٹھاکر کے خلاف عدالت پہنچے - مالیگاؤں بم بلاسٹ

مالیگاؤں بم بلاسٹ میں اپنے بیٹے کو کھونے والے ایک باپ نے لوک سبھا میں بی جے پی کے ٹکٹ پر لڑنے والی سادھوی کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔

پرگیہ ٹھاکر کے خلاف کورٹ پہنچا متاثرہ کا اہل خانہ
author img

By

Published : Apr 19, 2019, 10:19 AM IST

ملیگاؤں بم بلاسٹ کی ملزمہ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر پر نثار سعید نے لوک سبھا انتخابات میں حصہ لینے پر روک لگانے کی اپیل کی ہے، جس کے لیے سعید نے این آئی اے کی خصوصی عدالت میں ایک عرضی داخل کی ہے۔

خیال رہے کہ مالیگاؤں بم بلاسٹ میں اپنے بیٹے کو کھونے والے نثار سعید نے عدالت سے کہا ہے کہ 'پرگیہ طبی بنیاد پر ضمانت پر ہیں، اگر وہ شدید گرمی میں بھی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے صحت مند ہیں تو پھر انہوں نے عدالت کو گمراہ کیا ہے'۔

واضح رہے کہ بدھ کے روز بی جے پی نے پرگیہ کو مدھیہ پردیش کی دارالحکومت بھوپال سے لوک سبھا کے ٹکٹ پر کانگریس کے قد آور رہنما دِگ وجے سنگھ کے خلاف انتخابی میدان میں اتارا ہے۔

یاد رہے کہ مالیگاﺅں بم دھماکہ 2008 کی ملزمہ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو این آئی اے کی ایک خصوصی عدالت نے نوٹس جاری کیا تھا۔

عدالت نے نوٹس میں کہا تھا کہ وہ جلد از جلد اس معاملے میں جواب داخل کریں ،کیونکہ بم دھماکے میں ہلاک ہونے والے ایک شخص کے والد نے سادھوی کے بھوپال سے بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے خلاف عدالت سے رجو ع کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پرگیہ سنگھ نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی اور پارٹی نے فوری طور پر انہیں بھوپال سے کانگریس رہنما دگ وجے سنگھ کے خلاف امیدوار بنانے کا اعلان بھی کردیا تھا۔

خیال رہے کہ بھوپال کی پارلیمانی سیٹ اس لیے بھی اہم ہے کیوں کہ یہاں قریب پانچ لاکھ 10 ہزار مسلم ووٹ ہے۔

Intro:Body:

elections bar sadhvi pragya from polls malegaon victims father to court

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.