ETV Bharat / briefs

دلیپ گھوش کا ممتا بنرجی کو بی جے پی کے ارکان اسمبلی کو توڑنے کا چیلنج - دلیپ گھوش

بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کو بی جے پی ارکان اسمبلی کو توڑنے کا کھلے طور پر چیلنج دیا۔

دلیپ گھوش کا ممتا بنرجی کو کھلا چیلنج
دلیپ گھوش کا ممتا بنرجی کو کھلا چیلنج
author img

By

Published : Jun 12, 2021, 10:00 PM IST

مغربی بنگال بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ ترنمول کانگریس نے ہی ریاست میں دل بدل کھیل کی شروعات کی تھی۔ اس کا خمیازہ بھی اسی کو بھگتنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ 2011 میں لفٹ فرنٹ کی حکومت کو گرانے کے ارادے سے بنگال میں اس کھیل کو ہوا دی گئی۔ لفٹ فرنٹ کی 34 سالہ حکومت کے خاتمے کے بعد ترنمول کانگریس کی حکومت بنی لیکن دل بدل کا کھیل جاری رہا-

دلیپ گھوش نے کہا کہ جب ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی پہلی مرتبہ وزیراعلیٰ بنی تب کانگریس کے رہنماوں کو ترنمول میں شامل ہونے کے لیے دباؤ ڈالا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دس سال بعد 2021 میں ممتا بنرجی ایک بار پھر ان ہی لوگوں کو اپنی پارٹی میں شامل کرنے کی بات کہہ رہیں ہیں جنہیں اس کھیل کا وسیع تجربہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا ایک بھی رہنما ترنمول کانگریس میں شامل نہیں ہوا ہے اور نہ ہی کبھی ہوگا۔ انہوں نے ممتا بنرجی کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے ارکان اسمبلی کو توڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل کرکے دیکھائیں۔

بی جے پی کے ریاستی صدر نے کہا کہ ترنمول کانگریس میں رہ کر کٹ منی، سینڈکیٹ راج کے کاموں کو انجام دینے والوں کے لیے بی جے پی میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ دلیپ گھوش نے کہا کہ بی جے پی تین سے 78 سیٹوں تک پہنچی ہے۔ یہ کوئی خواب نہیں بلکہ حقیقت ہے اور ترنمول کانگریس کی سربراہ اس سچائی کو تسلیم کرنے تیار نہیں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.