مغربی بنگال کے ریاستی وزیر اور کے ایم سی انتظامیہ کے سربراہ فرہاد حکیم نے بھیانک طوفان کے مدنظر ایمرجنسی شعبے کے ملازمین کی چھٹی منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے.
علی پور محکمہ موسمیات کی جانب سے خلیج بنگال میں بھیانک طوفان اور موسلادھار بارش کی پیشن گوئی کے بعد ریاستی حکومت الرٹ ہو گئی ہے.
کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کے سربراہ فرہاد حکیم نے حالات کا جائزہ لینے کے بعد کے ایم سی کے ایمرجنسی شعبے کی تمام چھٹیاں منسوخ کرنے کا اعلان کیا.
انہوں نے کہا کہ کولکاتا اور اطراف میں تہوار کے سبب لوگوں کی بھیڑ امڈ رہی ہے. اگر اس دوران
طوفان کے ساتھ موسلادھار بارش آجائے تو افراتفری مچ جائے گی.
فرہاد حکیم نے کہا کہ چھٹی منسوخ کرنے کے علاوہ کولکاتا اور اس کے اطراف میں واٹر پمپ کو الرٹ کر دیا گیا.
ریاستی کے مطابق حکومت اور کے ایم سی انتظامیہ طوفان کے آنے سے پہلے اور اس کے بعد کے حالات سے نمٹنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہے.
انہوں نے کہا کہ ‘ہماری طرف سے پوری کوشش ہوگی کہ عام لوگوں کو کم سے کم نقصان کا سامنا کرنا پڑے.اس کے لئے تمام تر انتظامات کئے جارہے ہیں.’
واضح رہے کہ گزشتہ روز علی پور محکمہ موسمیات نے خلیج بنگال میں ہواؤں کے دباؤ بننے کے سبب بھیانک طوفان اور موسلادھار بارش کی پیشنگوئی کی.
گزشتہ سال نومبر میں امپھان نامی بھیانک طوفان کے آنے سے کولکاتا اور ساحلی اضلاع میں بھاری تباہی مچی تھی.
ریاستی حکومت احتیاطی اقدام اٹھاتے ہوئے ساحلی اضلاع میں الرٹ جاری کردیا ہے. ماہی گیروں کو خلیج بنگال میں کشتی نہ اتارنے کی ہداہت دی گئی ہے.