گجرات میں کورونا وائرس نے خوفناک شکل اختیار کرلی ہے جس کے سبب گجرات کے حالات تشویشناک ہوتے جا رہے ہیں. روزانی کی بنیاد پر گجرات میں کورونا وائرس کے 14000سے زائد نئے معاملے درج کیے جا رہے ہیں، جب کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں بھی کافی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، تشویش کی بات یہ بھی ہے کہ کورونا سے ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بھی کچھ حد تک کمی درج کی جا رہی ہے۔
گجرات میں کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی تعداد چار لاکھ کے قریب پہوچ گئی ہے، اور یہ تعداد 390229 پر پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7803 افراد کو اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں کورونا وائرس کے کل ایکٹیو مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 27 ہزار 840 ہے جس میں سے 418 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں، جب کہ ایک لاکھ 27 ہزار 422 افراد کی حالت مستحکم بھی ہوئی ہے۔
محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں احمدآباد میں 5669، سورت میں 1858، وڈودرا میں 402،گاندھی نگر میں 165، بھاونگر میں 233، بناس کانٹھا میں 224، راجکوٹ میں 452، سریندر نگر میں 262، پاٹن میں210، امریلی میں 188، جام نگر میں 398، مہسانہ میں 469، جب کہ کچھ علاقہ میں کورونا وائرس کے 177 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔