عام انتخابات کے پیش نظر تمام پارٹیاں کی انتخابی مہم کی تیاریاں زوروں پر ہیں، اسی ضمن میں کانگریس پارٹی نے بھی صدر راہل گاندھی، یو پی اے چیئرپرسن سونیا گاندھی، سابق وزیراعظم منموہن سنگھ، پرینکا گاندھی سمیت 40 سٹار کمپینرز کے ناموں فہرست جاری کی ہے۔
اس فہرست میں ریاستی سیکریٹری اویناش پانڈے سمیت راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت اور ڈپٹی وزیراعلیٰ سچن پائلٹ کا نام بھی شامل ہے۔
انہیں ناموں میں شتروگھن سنہا، نوجوت سنگھ سدھو، کمل ناتھ، امریندر سنگھ، گھنشیام تیواری، اور ہاردک پٹیل وغیرہ بھی موجود ہیں۔
واضح رہے کہ ریاست راجستھان میں 25 لوک سبھا سیٹیں ہیں، جہاں 29 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے، اور نتائج کا اعلان 23 مئی کو کیا جائے گا۔