کانگریس کے ہنمانے کہا کہ ممتا بنرجی سے متعلق لوگوں کی رائے مختلف ہیں کہ وہ اپنی بات کو جلد ہی واپس لے لیتی ہیں اگر وہ سنجیدہ ہیں تو انہیں سینئر کانگریسی لیڈروں سے بات کرنی ہوگی۔بنگال میں بی جے پی کی طاقت میں اضافہ ممتا بنرجی کی ناکامی کی وجہ سے ہوا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کل کہا تھا کہ بی جے پی بنگال میں متوازی حکومت چلانے کی کوشش کررہی ہے۔کانگریس اور سی پی ایم جیسی سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر وہ بی جے پی کامقابلہ کرنے کو تیار ہیں۔
واضح رہے کہ ریاستی اسمبلی میں بحث میں حصہ لیتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال میں بی جے پی کی کامیابی کی وجہ سے ریاست کے عوام کومیں تشدد کے واقعات کو دیکھنا پڑا۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ اس کا مطلب ہرگز نہیں ہے کہ ہم نے سیاسی طور پر ہاتھ ملالیا ہے بلکہ مشترکہ ایشوز ریاستی اور مرکزی دونوں سطح پر آکر ایک ساتھ کام کرسکتے ہیں
۔
ادھیررنجن نے ممتا بنرجی کی اپیل کو خارج کرتے ہوئے کہا ک ممتا بنرجی کی پالیسی اور ان کے طریقہ کار کی وجہ سے ہی بنگال میں بی جے پی کی طاقت میں اضافہ ہوا ہے۔