تفصیلات کے مطابق بہار کے سپول سے رنجیتا رنجن،سمستی پور سے داکٹر اشوک کمار ،منگیر سے نیلم دیوی، ساسارام سے میرا کمار کو ٹکٹ ملا ہے۔
جبکہ اڑیسہ کے پوری سے ستیہ پرکاش نائک،بالاسور سے نوجیوتی پٹنائک اور دیگر رہنماؤں کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ اتر پردیش کے سلطان پور سے سپریا شرینیٹ کو ٹکٹ ملا ہے۔
گذشتہ شب کانگریس پارٹی نے 13ویں فہرست جاری کرکے 31 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔
جس میں راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گھلوت کے بیٹے ویبھو گھلوت جودھ پور سے اور بی جے پی کے سابق رہنما جسونت سنگھ کے بیٹے مانویندر کو باڑھمیر سے امیدوار بنایا گیا ہے۔
اتر پردیش کے سنبھل سے جے پی سنگھ ، شاہ جہاں پور سے برہا سروپ ، جھانسی سے شیوشرن کشواہا،پھول پور سے پنکج نرنجن، دیوریا سے نیاز احمدکو ٹکٹ دیا گیا ہے۔
راجستھان کے سوائی مادھے پور سے نمو نارائن مینا، ادےپور سے رگھوویر مینا اور کئی دیگر امیدواروں کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔
کل ملا کر کانگریس پارٹی کی 14 ویں فہرست جاری ہوگئی ہے اس سے پہلے کانگریس 262 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرچکی ہے،جن میں سابق صدر سونیا گاندھی اور موجودہ صدر راہل گاندھی کا نام بھی شامل ہے۔