اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز سماجوادی پارٹی کے سابق سربراہ ملایم سنگھ یادو کو روٹین چیکپ کے لیے پی جی آئی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ۔
جس کے بعد ریاست اتر پردیش کے وزیرِ اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آج سابق وزیرِ اعلیٰ ملایم سنگھ یادو سے فون پر بات چیت کی اور ان کی صحت کے متعلق معلومات حاصل کی۔
اس کے علاوہ وزیرِ داخلہ راج ناتھ سنگھ بھی آج ملایم سنگھ کے گھر پہنچے اور ان کی طبیعت کے بارے میں جانا۔
یوگی آدتیہ ناتھ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ، "آج فون سے سابق وزیر اعلیٰ جناب ملائم سنگھ یادو جی سے بات چیت کی ہے اور ان کی طبیعت کے بارے میں جانکاری حاصل کی اور ان ان کی بہتر صحت کے لیے دعائیں کی''۔
اس ٹویت کے بعد اتر پردیش کی سیاست میں گھماسان مچا ہوا ہے۔ ملایم سنگھ یادو پر بی جے پی کی مہربانی کی مختلف قسم کی قیاس آرائیاں لگائی جا رہی ہیں۔