دوا کی ہر دوکان پر فارمیسسٹ کی موجودگی کو یقینی بنانے کے معاملے پر گیا کیمسٹ اسوسی ایشن نے کلکٹریٹ کے سامنے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ بہار میں دوا کی دوکانوں کے مقابلے فارمیسسٹ کی تعداد بہت کم ہے اس لیے ہر دوکان پر فارمیسسٹ کی موجودگی ممکن نہیں ہے۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ حکومت پہلے مطلوبہ تعداد میں کیمسٹ مہیا کرائے، ورنہ لائسنس والی دوکانوں پر کاروائی نہیں کی جائے۔ تاجروں نے کہا کہ اگر ان کی مانگ نہیں مانی گئی کو وہ منصوبہ بند طریقے سے اپنا احتجاج درج کرائیں گے اور ایک ستمبر سے ریاست کے تمام دوا تاجر غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال کردیں گے۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ جعلی دواؤں کی لگام اور دواؤں کو مناسب رقم پر مہیا کرانا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔