ETV Bharat / briefs

'بی جے پی سیٹ تودور ایک بوتھ جیت نہیں پائے گی' - in Lok Sabha

ترنمول کا نگریس کے سرکردہ رہنما مدن مترا نے مکل رائے پر حملہ کرتے ہوئے کہاکہ مغر بی بنگال میں بی جے پی ایک سیٹ تو دور ایک بوتھ جیت نہیں سکتی ہے۔

بی جے پی سیٹ تودور ایک بوتھ جیت نہیں پائے گی:مدن مترا
author img

By

Published : Apr 20, 2019, 3:33 PM IST

مدن مترا نے کہاکہ مکل را ئے بڑی بڑی باتیں کررہے ہیں۔انہیں خود پتہ نہیں ہے کہ ان کاکیا ہوگا۔مغر بی بنگال میں بی جے پی کو ایک سیٹ ملنے والی نہیں ہے۔ سیٹ تودور کی بات بی جے پی کو ایک بوتھ پر کامیابی نہیں ملے گی۔
مدن مترا کے مطابق بنگال میں بی جے پی کی حالت اتنی خراب ہے کہ الیکشن کے بعد کہیں اس کی وجود ختم نہ ہو جائے۔بنگال کے لوگوں کو بی جے پی سے کوئی مطلب نہیں ہے۔وہ فرقہ پرست جماعت کو پسند نہیں کر تے ہیں تو ووٹ کسے دیں گے۔
ترنمول کا نگریس کے سرکردہ رہنما نے کہاکہ مکل رائے کو لگتاہے کہ بنگال میں بی جے پی کئی سیٹوں پر کامیا بی حاصل کرے گی تووہ اپنے بیٹے کو ترنمول کانگریس کے ایم ایل اے کیوں بنائے رکھے ہوئے۔وہ اپنے بیٹے کو بھی بی جے پی میں شامل کرلیے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور سی پی آ ئی ایم ایک ہی سکے کے دوپہلو ہیں۔ لوگوں کو ہوشہار رہنا چا ہئے۔ترنمول کانگریس کے علاوہ کسی دوسری پارٹی کو ووٹ دینے کے بارے میں سوچنا بھی نہیں چا ہئے۔

Intro:Body:

news


Conclusion:

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.