ETV Bharat / briefs

نندی گرام کی طرح بھاٹ پاڑہ میں بھی تحریک کاانتباہ - رکن پارلیمان

بیرکپور پارلیمانی حلقے سے بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ نے نندی گرام کی طرح جگتدل اور بھاٹ پاڑہ میں بھی تحریک چلائی جائے گی جس سے حکومت لڑکھڑا جائے گی۔

نندی گرام کی طرح بھاٹ پاڑہ میں بھی تحریک کاانتباہ
author img

By

Published : Jun 20, 2019, 6:40 PM IST

انہوں نے کہا کہ حکمراں جماعت کے اشارے پر بھاٹ پاڑہ اور اس کے اطراف میں تشدد کا بازار گرم کیا جارہا ہے۔گزشتہ ڈھائی مہینوں سے علاقے میں سیاسی جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ارجن سنگھ نے کہاکہ بی جے پی کے حامیوں کو چن چن کر مارا جارہا ہے۔اب تک تین بی جے پی حامیوں کو موت کے گھاٹ اتارا جاچکا ہے۔متعدد زخمی ہیں۔

رکن پارلیمنٹ نے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس پر فساد بھڑکانے کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ بیرونی ریاستوں سے غنڈوں کو بلا کر علاقے میں تشدد کا بازار گرم کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے کارکنان پر جان لیوا حملے کے خلاف کل جمعہ کے دن جگتدل تھانے کا گھیراؤ کیاجائے گا۔بی جے پی کے حامیوں کے قتل میں ملوث شرپسندوں کی جلد سے جلد گرفتاری کا مطالبہ کیاجائے گا۔

Intro:Body:

shamsher

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.