ریاست بہار کے ضلع ارریہ کے بیر گاچھی تھانہ کے مادھو پارا گاؤں میں زمینی تنازعہ کے پیش نظر کچھ نقاب پوش لوگوں نے گھر میں گھس کر ماں اور اس کے تین بچوں کا گلا ریت کر قتل کردیا اور بآسانی فرار ہو گیا۔
قاتلوں نے انسانیت کی ساری حدیں اس وقت پار کردیں جب حاملہ ماں کے پیٹ پل رہے بچے کو بھی مارنے کے لیے پیٹ چاق کردیا۔
رمضان المبارک کے مہینے میں پیش آنے والے اس دردناک حادثے سے ہر کوئی حیران ہے اور دانٹوں تلے انگلی دبالی۔
واضح رہے کہ موقع پہنچے ایس پی دھورت سائلی سمیت دیگر پولیس اہلکارموقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔
ارریہ میں پنچایت کے مادھو پارا گاؤں کے رہنے والے محمد عالم دیر رات رفع حاجت کے لیے گھر سے نکلا تھا، گھر میں اہلیہ تبسم عمر 30 برس کے علاوہ تین بچے سمیر، شبیر اور عالیہ سو رہے تھے۔
واضح رہے کہ تبسم آٹھ مہینے کی حاملہ تھی، گھر سے محمد عالم کے نکلتے ہی تاک میں بیٹھے جرائم پیشہ قاتلوں نے گھر کے اندر داخل ہو کر اندر سے بند کردیا اور باری باری سے تین معصوم بچوں سمیت ماں کو موت کے گھاٹ اتار کر کھڑکی کے راستے فرار ہوگئے۔
قاتلوں نے ماں کے پیٹ میں پل رہے آٹھ مہینے کے بچے کو بھی نہیں بخشا اور تیز ہتھیار سے حملے کرکے پیٹ چاق کرکے بچے کو قتل کردیا۔
محمد عالم جب گھر لوٹا تو اندر سے دروازہ بند پاکر پڑوسیوں کی مدد سے مین دروازے کو توڑ کر اندر داخل ہوا جب تک قاتل فرار ہو چکے تھے۔
موقع پر ایس پی دھورت سائلی و دیگر پولیس اہلکار پہنچے اور لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ارریہ صدر ہسپتال بھیج دیا۔
ایس پی نے بتایا کہ مقامی کے مطابق یہ پورا معاملہ زمینی تنازع سے جڑا ہوا نظر آتا ہے۔
واضح رہے کہ کچھ دنوں قبل ایک زمینی معاملے میں کورٹ کی طرف سے عالم کے حق میں فیصلہ آیا تھا، ممکن ہے اس واردات کو انجام دینے کے پیچھے بھی یہی معاملہ ہو، حالانکہ کہ پولیس ابھی تحقیق کررہی ہے۔
دوسری جانب گاؤں کے سابق مکھیا ببلو نے بھی اس کو زمینی تنازعہ ہی بتایا ہے، بہرحال پولس معاملہ کے تحقیقات کررہی ہے۔