انہوں نے کہاکہ مغر بی بنگال میں کانگریس پارٹی ختم نہیں ہوئی ہے۔ کانگریس کی حوصلہ افزائی کرنے والا مضبوطرہنما کی ضرورت ہے۔ مغر بی بنگال میں کانگریسی رہنما وں کی کوئی کمی نہیں ہے۔پارٹی کی قیادت صیح ہاتھوں میں دینے کی ضرورت ہے۔
ادھررنجن کے مطابق گزشتہ پارلیمانی انتخابات میں کانگریس بہتر کارکرد گی کا مظاہرہ کرسکتی تھی مگر ہم اس کافائدہ اٹھانے میں ناکام رہے۔ کانگریسی رہنماوں نے اپنے امیدواروں کے لیے صحیح انتخابی مہم کر تے تو ہماری سیٹوں کی تعداد بڑھ سکتی تھی۔
مغر بی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی تنقید کر تے ہوئےادھررنجن چودھری نے کہاکہ ممتابنرجی نے مغری بنگال سے کانگریس اورسی پی آ ئی ایم کو ختم کرنے کی کوشش میں بی جے پی کو کھڑاکردیا۔
کانگریس کے رہنمانے کہاکہ ممتابنرجی بنگال کی روایتی اپوزیشن پارٹیوں کو ختم کرنے کے چکر میں فرقہ پرست جماعت بی جے پی کو کھڑ کردی ہیں۔
2021 میں مغر بی بنگال میں ہونے والا اسمبلی انتخابات اہم ہوگا۔ بھارت میں کانگریس پارٹی ختم ہونے والی نہیں ہے اس کا مطلب مغر بی بنگال کانگریس زندہ رہے گی۔
ترنمول دوسروں کو نقصان پپہنچانے کی کوشش میں اسمبلی انتخابات خود کانقصان کرنے والی ہے۔