سماج وادی پارٹی کے سینئر رہنما و رکن پارلیمان اعظم خان کو سیتاپور جیل میں طبیعت خراب ہونے کے بعد لکھنؤ کے میدانتا ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا، جہاں ان کی حالت تشویشناک ہو گئی تھی، جس کے بعد انہیں آئی سی یو وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا۔
میدانتا ہسپتال کے ڈائریکٹر راکیش کپور نے آج ہیلتھ بلیٹن جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اعظم خان کی طبیعت اب پہلے سے کافی بہتر ہے۔ لہذا انہیں جنرل وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ جہاں پہلے انہیں 10 لیٹر آکسیجن پر رکھا گیا تھا، اب صرف 2 لیٹر آکسیجن پر رکھا گیا ہے۔ فی الحال ان کی طبیعت مستحکم ہے اور میدانتا ہسپتال لکھنؤ کی کریٹیکل کیئر ٹیم کے ڈاکٹروں کی نگرانی میں علاج چل رہا ہے۔
واضح رہے کہ 9 مئی کو شام 9 بجے اعظم خان اور ان کے بیٹے محمد عبداللہ خان کو سیتاپور جیل سے لکھنؤ کے میدانتا ہسپتال منتقل کیا گیا تھا کیونکہ دونوں کورونا سے متاثر ہوئے تھے۔