انہوں نے کہا کہ 'نریندر مودی ظالم وزیر اعظم ہیں جنہیں انسانیت پر کوئی بھروسہ نہیں‘۔
غلام نبی آزاد نے ان باتوں کا اظہار ضلع اننت ناگ کے لارنو کوکرناگ علاقے میں ایک عوامی جلسہ سے خطاب کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر اننت ناگ پارلیمانی حلقہ انتخاب کے پارٹی امیدوار غلام احمد میر کے حق میں منعقدہ انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران وزیر اعظم مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
سینیئر رہنما غلام نبی آزاد نے کہا ہے کہ کانگریس دفعہ 370 کا خاتمہ کسی بھی صورت میں نہیں کرنے دیں گے اور جب تک کانگریس کا وجود ہے تب تک دفعہ 370 قائم رہے گا۔
غلام نبی آزاد نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے ساتھ ساتھ اننت ناگ پارلیمانی نشست پر بھی کانگریس کا قبضہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام کا بی جے پی پر سے پوری طرح بھروسہ ختم ہوا ہے کیونکہ بی جے پی لوگوں کو تقسیم کر کے ووٹوں کی سیاست کھیل رہی ہے۔