اس درمیان وزیراعلی کمل ناتھ نے ان حادثوں کو بے حد افسوسناک قرار دیتے ہوئے مرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ انہوں نے متاثر اہل خانہ کے تئیں اپنے غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں ریاستی حکومت متاثر اہل خانہ کے ساتھ ہے۔
دارالحکومت بھوپال کے علاوہ اندور، دھار، شاجاجپور، سیہور، اجین، کھرگون، بڈوانی، راج گڑھ اور کئی دیگر اضلاع میں کل دیر شام تیز ہواؤں کے ساتھ زبردست بارش ہوئی اور کچھ مقامات پر بجلی بھی گری۔ زبردست گرمی کی وجہ سے اس طرح موسم میں آئی اچانک تبدیلی کی وجہ سے اندور ضلع کے ہاتود تھانہ علاقے میں بجلی گرنے کی وجہ سے ایک ہی خاندان کے تین لوگوں کی موت ہوگئی۔
اس کے علاقہ دھار، شاجاپور، کھرگون، شیوپور، سیہوار، رتلام اور راج گڑھ وغیرہ اضلاع سے بھی اسی طرح تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور کچھ مقامات پر بجلی گرنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ ان مقامات پر کم سے کم سات لوگوں کی موت ہوگئی