پیرو کے دارالحکومت لیما کے پیرو وین ٹرانسپورٹ ٹرمینل پر ایک ڈبل ڈیکر بس میں اچانک آتشزدگی سے کم از کم 17 افراد ہلاک اور 18 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
عملہ فائر بریگیڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ اتوار کی دیر رات پیش آیا۔
ایک رپورٹ کے مطابق بس میں آتشزدگی کی وجہ بس کے برقی نظام میں پیداہونے والا نقص بتایا جاتا ہے، لیکن ابھی تک اس بات کا پتہ نہیں چل سکا ہے کہ بس میں کل کتنے مسافر سوار تھے اور آگ لگنے کی کیا وجہ تھی۔
اس بات کی جانکاری لیما کے ترجمان لیوس میجیا نے دی ہے، جو ایک مقامی رپوٹر سے بات چیت کررہے تھے۔
واضح رہے کہ بس شمالی سان مارٹن ڈی پورس سے چیکلایو کی طرف جارہی تھی۔
ایسا خیال کیا جارہا ہے کہ سول ڈیفنس ایجنسی کے بقول کئی افراد بس کی اوپری منزل سے باہر نکلنے کا راستہ نہ ملنے کی وجہ سے ہلاک ہو ئے۔
فائر بریگیڈ اہلکاروں اور پولیس نے انتہائی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا، لیکن بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی، اور زخیموں کو مقامی ہسپتال میں علاج کے لیے داخل کرادیا گیا ہے۔
دوسری جانب اس واقعے کو لیما کی تاریخ کا بدترین حادثہ قرار دیا جارہا ہے۔