ETV Bharat / briefs

'آپ ملک کے وزیراعظم ہیں نہ کہ گجرات کے' - وزیراعلیٰ کمل ناتھ

وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے گجرات میں بے موسم بارش اور طوفان سے متاثرلوگوں کو ہرممکن امداد مہیا کرانے کے فیصلے پرہدف تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

فائل فوٹو
author img

By

Published : Apr 17, 2019, 1:23 PM IST

جس کو دیکھتے ہوئے مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ کمل ناتھ نے ٹویٹ کے ذریعہ وزیراعظم مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مدھیہ پردیش میں بھی بارش اور طوفان سے لوگ متاثر ہوئے ہیں لیکن وزیراعظم کی دلی ہمدردی صرف گجرات کے لوگوں تک ہی محدود ہے۔

مودی نے آج صبح اپنے ٹویٹ میں کہا کہ گجرات میں بے موسم بارش اور طوفان سے لوگوں کی جان و مال کی نقصان سے وہ پریشان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موسم کی مار جھیلنے والے لوگوں کی ہر ممکن مدد پہنچائی جارہی ہے۔

اس کے کچھ دیر بعد مدھ پردیش کے وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے اپنے ٹویٹ میں مودی کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ آپ ملک کے وزیراعظم ہیں نہ کہ گجرات کے۔

مدھیہ پردیش میں بھی بے موسم بارش، طوفان اور بجلی گرنے سے 10 سے زیادہ لوگوں کی موت ہوئی ہے لیکن آپ کی دلی ہمدردی صرف گجرات تک ہی محدودکیوں ہے۔

انہوں نے مودی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ یقینا آپ کی پارٹی کی حکومت یہاں نہیں ہے لیکن لوگ یہاں بھی بستے ہیں۔
مدھیہ پردیش میں زبردست بارشوں، حادثات اور بجلی گرنے سے کم سے کم دس لوگوں کی موت کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

Intro:Body:

irfan

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.