آندھراپردیش کی تقسیم کے بعد حیدرآباد میں واقع سیکریٹریٹ کو دونوں ریاستوں کے لیے مشترکہ استعمال کے لیے مختص کیا گیا تھا، مگر اب چونکہ آندھراپردیش کے ویلگا پوڑی میں سیکریٹریت بنایا گیا ہے،اس میں آندھراپردیش کے افسران کی منتقلی ہورہی ہے۔
اس سلسلہ میں آندھراپردیش کے افسران جنگی پیمانے پر دفتری اشیا کو منتقل کرنے میں جڑ گئے ہیں۔
دوسری جانب لکڑی کے پُل پر واقع ہیری ٹیج بھون اور سی آئی ڈی دفتر کی عمارتوں کو آندھراپردیش کے حوالہ کردیا گیا۔