ETV Bharat / briefs

آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ نے ہیلتھ ورکرز کی ستائش کی - جگن موہن ریڈی

آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے آج ورچول طریقہ کار کے ذریعہ طبی عملے کے افراد سے بات کی۔ انہوں نے ہیلتھ ورکرسز کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ نے ہیلتھ ورکرز کی ستائش کی

author img

By

Published : May 27, 2021, 7:15 PM IST

ورچول اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جگن موہن ریڈی نے کہا کہ طبی عملے کے تمام افراد کی خدمات قابل ستائش ہے اور موجودہ کوویڈ بحران میں ان کی بے مثال خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز، نرس اور دیگر عملے کے ارکان یہ جانتے ہوئے کہ یہ وبا مہلک ہے، خدمات انجام دے رہے ہے جو قابل تعریف ہے۔

وزیراعلیٰ نے طبی عملے کو ہرممکن مدد فراہم کرنے کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ ’طبی عملے کی بے لوث خدمات کےلیے میں ریاست کے عوام کی جانب سے انہیں سلوٹ کرتا ہوں‘۔ انہوں نے کرنول جنرل اسپتال کے ماہر ڈاکٹر کلادھر، وشاکھاپٹنم اسپتال کی نرس وجئے لکشمی اور نیلور جی جی اسپتال میں کام کرنے والے سریش بابو سے بات کی۔

اس موقع پر طبی عملے کے ارکان نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں مناسب مقدار میں دوائیں موجود ہیں اور حکومت کی جانب سے تمام تر سہولتیں مہیا کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم مریضوں کی زندگیوں کو بچانے کےلیے پوری کوشش کر رہے ہیں اور حکومت بھی طبی خدمات کےلیے مکمل تعاون اور مدد کررہی ہے۔

آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے آج دیگر امور پر بھی ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ضلع کلکٹرز، ایس پیز اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.