واضح رہے کہ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں 12 جون کو ہوئے عسکریت پسندانہ حملے میں زخمی ہونے والے ایس ایچ او ارشد خان کو علاج کے لیے دہلی کے ایمس میں داخل کرایا گیا تھا جہاں ان کی موت واقع ہوگئی تھی۔
ارشد خان 2002 میں پولیس میں سب انسپکٹر کے طور پر بھرتی ہوئے تھے، 2013 میں انھیں ترقی دی گئی۔
ارشد خان کے آبا واجداد کا تعلق پاکستان کے شہر پشاور سے تھا۔
12 جون کو جیش کے عسکریت پسندوں نے خود کش دھماکے کیے تھے جس میں ارشد خان بری طرح سے زخمی ہوگئے تھے ، اس حملے میں سی آر پی ایف کے بھی 5 جوان ہلاک ہوئے تھے۔