سیکریٹری جنرل گوٹریس کے ترجمان سٹیفن دجارک نے صحافیوں کو بتایا کہ 'اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے سبھی فریقوں سے ایسی کسی بھی کارروائی سے بچنے کی درخواست کی ہے، جس سے صورتحال مزید کشیدہ ہو'۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ 'کشیدگی کو کم کرنے کا بہترین طریقہ تمام فریقوں کے درمیان مذاکرات کو بحال کرنا ہے'۔
انہوں نے جاپان کے اوساکا میں اگلے ہفتے ہونے والے جی 20 چوٹی کانفرنس کے دوران گوٹریس اور امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کے متعلق پوچھا گیا۔
ان سوال کے جواب میں کہا کہ مسٹر گوٹریس نے کہا تمام فریقوں کو یہ پیغام پہنچانے کے لیے ہر موقع کا استعمال کریں گے، تاکہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اور اضافہ نہ ہوسکے۔
خیال رہے کہ انہوں نے دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہونے کی تصدیق نہیں کی۔