کیمور کے موہنیا تھانے حدود میں اکو ڈھی گاوں کے قریب چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران ایک ٹرک بڑی مقدار میں شراب کو برآمد کیا گیا۔ یہ کاروائی شراب کی غیرقانونی فروخت کو روکنے کےلیے تشکیل دی گئی خصوصی ٹیم کی جانب سے کی گئی جبکہ ٹرک اترپردیش سے شراب لے کر اورنگ آباد جارہا تھا۔
ٹرک میں جانوروں کے لیے استعمال ہونے والے چنے سے بھرے بوریوں میں شراب کو چھپا کر لے جارہے تھے۔ چیکنگ کے دوران پولیس کو شک ہوا جس کے بعد سخت تفتیش کی گئی۔ پولیس نے ٹرک کو شراب سمیت قبضہ میں لے لیا۔ اس سلسلہ میں ڈرائیور ارون سدھارتھ اور خلاسی کیتن کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس سدھارتھ اور کیتن کے دیگر ساتھیوں کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔
موہیاں اسٹیشن انچارج رام کلیان یادو نے بتایا کہ یوپی سے آنے والے ٹرک کو روکا گیا، جس میں جانوروں کو کھلانے کے لیے چنے کی بھوسی سے بھری بوریاں تھیں جبکہ بوریوں کے بیچ میں انگریزی شراب کے 423 کارٹن چھپا کر رکھے گئے تھے جس میں 3 ہزار 400 لیٹر شراب تھی۔ ڈرائیور کو اس کے ساتھی کے خلاف موہنیا پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی۔
واضح رہے کہ گذشتہ جمعرات کو ضلع مجسریٹ نودیپ شکلا کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں انہوں نے غیرقانونی شراب کی فروخت کو روکنے کےلیے سخت ہدایت دی تھی۔