ETV Bharat / bharat

Zelenskyy dials PM Modi یوکرینی صدر کی پی ایم مودی کو فون کال، جی ٹوئنٹی کی کامیاب صدارت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

فروری میں یوکرین میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے وزیراعظم مودی نے روسی صدر ولادیمیر پوتن اور یوکرینی صدر زیلنسکی سے کئی مرتبہ بات چیت کی ہے۔ اس دوران بھارت نے دونوں ممالک سے جنگ ختم کرنے کے لیے مذاکرات کرنے پر زور دیا ہے۔Zelenskyy dials PM Modi

Zelenskyy dials PM Modi
یوکرینی صدر کی پی ایم مودی کو فون کال
author img

By

Published : Dec 26, 2022, 10:31 PM IST

نئی دہلی: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے پیر کو کہا کہ ان کی بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ فون پر بات چیت ہوئی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنے امن فارمولے پر عمل درآمد کے لیے بھارت کی شرکت پر بھروسہ کیا۔ زیلنسکی نے کہا کہ انہوں نے G-20 کی کامیاب صدارت کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ Zelenskyy dials PM Modi

یوکرین کے صدر نے ٹویٹ کیا کہ میں نے بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی سے فون پر بات کی۔ میں نے انہیں G-20 کی کامیاب صدارت کی خواہش بھی کی۔ اسی پلیٹ فارم پر میں نے امن فارمولے کا اعلان کیا اور اب میں اس کے نفاذ میں بھارت کی شرکت پر اعتماد کرتا ہوں۔ میں نے اقوام متحدہ میں انسانی امداد اور حمایت کے لیے بھی ان کا شکریہ ادا کیا۔

یوکرینی صدر کا ٹویٹ
یوکرینی صدر کا ٹویٹ

وہیں اس حوالے سے ابھی تک بھارت کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ فروری میں یوکرین میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے پی ایم مودی نے روسی صدر ولادیمیر پوتن اور یوکرین کے صدر زیلنسکی سے کئی مرتبہ بات چیت کی ہے۔ 4 اکتوبر کو صدر زیلنسکی کے ساتھ فون پر بات چیت میں پی ایم مودی نے کہا تھا کہ کوئی فوجی حل نہیں ہو سکتا اور یہ کہ بھارت کسی بھی امن کی کوششوں میں تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

PM Modi speaks to Zelenskyy پی ایم مودی کی زیلنسکی سے گفتگو، یوکرین کے جوہری پلانٹ کی حفاظت پر تشویش کا اظہار

Putin on Ukraine Talks یوکرین تنازع پر مذاکرات کے لیے روس تیار ہے، روسی صدر

قابل ذکر بات یہ ہے کہ بھارت نے ابھی تک یوکرین پر روسی جارحیت کی مذمت نہیں کی ہے اور اس بات کا مسسل اعادہ کرتا رہتا ہے کہ تنازعہ کو سفارت کاری اور بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.