ETV Bharat / bharat

زمبیا کے پہلے صدر کینتھ کونڈا کا انتقال، وزیر اعظم مودی نے غم کا اظہار کیا

افریقی ملک زمبیا کے پہلے صدر کینتھ ڈیوڈ کونڈا کا 97 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک ٹویٹ کے ذریعے ان کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

زمبیا کے پہلے صدر کینتھ کونڈا کا انتقال، وزیر اعظم مودی نے غم کا اظہار کیا
زمبیا کے پہلے صدر کینتھ کونڈا کا انتقال، وزیر اعظم مودی نے غم کا اظہار کیا
author img

By

Published : Jun 18, 2021, 10:00 AM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کے روز زمبیا کے پہلے صدر اور افریقی آزادی کے پیروکار کینتھ ڈیوڈ کونڈا کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ایسے سیاستدان تھے جن کی پوری دنیا عزت کرتی ہے۔

مودی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ "عالمی رہنما ڈاکٹر کینتھ ڈیوڈ کونڈا کے انتقال کی خبر سے غمزدہ ہوں۔ ان کے اہل خانہ اور زمبیا کے عوام سے میری تعزیت۔''

زمبیا کے پہلے صدر کینتھ کونڈا کا انتقال، وزیر اعظم مودی نے غم کا اظہار کیا
زمبیا کے پہلے صدر کینتھ کونڈا کا انتقال، وزیر اعظم مودی نے غم کا اظہار کیا

کونڈا اس تحریک کے رہنما تھے جس کی وجہ سے جنوبی افریقہ کے ملک زمبیا میں برطانوی حکمرانی کا خاتمہ ہوا اور سنہ 1964 میں کونڈا زمبیا کے پہلے جمہوری طور پر صدر منتخب ہوئے۔

واضح رہے کہ کونڈا کو گزشتہ پیر کے روز ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں ان کا نمونیا کا علاج کیا جارہا تھا اور آج ان کا انتقال ہوگیا۔ کونڈا 97 سال کے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.