ETV Bharat / bharat

کولگام سے نوعمر لڑکا لاپتہ

author img

By

Published : May 1, 2021, 7:38 PM IST

ضلع کولگام کے ریڈونی علاقے کا ایک 16 سال کا لڑکا باسط احمد لاپتہ ہوگیا۔ اس کے والد دو مہینے قبل انتقال ہوا ہے۔

کولگام سے نوعمر لڑکا لاپتہ
کولگام سے نوعمر لڑکا لاپتہ

باسط احمد ڈار نامی لڑکے کی عمر 16 سالہ بتائی جاتی ہے۔ نوجوان اپنے گھر سے کام کے لئے روانہ ہوا اور اپنے اہل خانہ کو آگاہ کیا کہ وہ تھوڑی ہی دیر میں واپس آجائے گا لیکن اس کے بعد اس کا فون بند ہوگیا۔

لڑکا 25 اپریل کو لاپتہ ہوگیا۔ اس کے گھر والوں نے اس سے گھر واپس آنے کی اپیل کی ہے۔

باسط احمد کی بہن نے بتایا کہ "وہ اپنے کسی کام کے سلسلہ میں کولگام کے لئے گھر سے نکلا تھا اور یہ آخری بار تھا جب اس نے اپنے اہل خانہ کو فون کیا، تب سے اس کا موبائل فون بند ہے۔''

کولگام سے نوعمر لڑکا لاپتہ

انہوں نے کہا کہ ان کے والد کا انتقال دو مہینے پہلے ہوا ہے اور یہ لڑکا اپنی ماں اور دو بہنوں کی کفالت کا واحد ذمہ دار ہے۔

ان کی بہن نے کہا کہ باسط ان کے گھر کا واحد سہارا ہے، انہوں نے اپنے بھائی سے گھر واپس آنے کی اپیل کی۔

باسط کی ماں نے کہا کہ ان کا گھر چلانے کے لیے ان کا بیٹا ہی واحد کمانے والا تھا۔ انہوں نے کہا کہ انہں اس کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے کہ وہ کہاں غائب ہوگیا۔ کولگام پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.