ETV Bharat / bharat

لکھنؤ: یوگی کا ’کسان سمیلن‘ سے خطاب آج - Sammelan today in Lucknow

وزیر اعلی یوگی کے ساتھ بی جے پی کے ریاستی صدر سوتنتر دیو سنگھ، ریاستی وزیر زراعت سوریہ پرتاپ شاہی، گنا وزیر سریش رانا بھی اس پروگرام میں شرکت کریں گے۔

Yogi addresses Kisan Sammelan today in Lucknow

author img

By

Published : Sep 26, 2021, 7:01 AM IST

بی جے پی کی جانب سے ریاستی سطح پر کسانوں تک رسائی حاصل کرنے کے مقصد کے تحت اتوار کو لکھنؤ میں منعقد کئے جانے والے کسان سمیلن سے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ خطاب کریں گے۔

یوپی حکومت کے دیرینہ پروگرام مشن کسان کلیان کے ایک حصے کے طور پر کسان سمیلن اتوار کو لکھنؤ میں ڈیفنس ایکسپور گراونڈ پر منعقد ہوگا۔ اس سمیلن سے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اتوار کو کسانوں سے خطاب کریں گے اور اس موقع پر ایک نمائش کا بھی اہتمام کیا جائےگا۔ اس پروگرام میں زرعی آلات، کسان کریڈٹ کارڈ، مٹی ہیلتھ کارڈ کی تقسیم کی تقریب بھی منعقد ہوگی۔

وزیر اعلی یوگی کے ساتھ بی جے پی کے ریاستی صدر سوتنتر دیو سنگھ، ریاستی وزیر زراعت سوریہ پرتاپ شاہی، گنا وزیر سریش رانا بھی اس پروگرام میں شرکت کریں گے۔

کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کے عزم کے ساتھ اترپردیش حکومت نے زرعی شعبے میں متعدد قسم کی اصلاحات کا دعوی کیا ہے۔ریاستی افسران کے مطابق گذشتہ ساڑھے چار سالوں میں حکومت نے 45.74لاکھ سے زیادہ گنا کسانوں کو 1.44لاکھ کروڑ روپئے کی ریکاراڈ ادائیگی کی ہے۔

حکومت نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے 86لاکھ کسانوں کا 36،000 کروڑ روپے کا قرض معاف کیا ہے۔ حکومت نے کسانو ں سے تقریبا 433.86میٹرک ٹن اناج کی خریداری کرتے ہوئے ا س کے عوض میں 7823857کسانوں کو 79000کروڑ روپئے کی ادائیگی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اتر پریش کے ویزر اعلیٰ کے خلاف مظفر پور سی جے ایم سنوائی کریں گے

وزیر اعظم کسان سمان ندھی اسکیم کے تحت18لاکھ کسانوں کو 32521کروڑ روپئے دئیے گئے ہیں۔اسی طرح سے دو کروڑ سے زیادہ کسان پردھان منتری فصل بیما یوجنا سے وابستہ ہیں جن میں سے 25.60لاکھ کسانوں کو اس اسکیم کے تحت 2376کروڑ روپئے معاوضہ کے طور پر دئیے جاچکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.