ETV Bharat / bharat

Woman Throw Compensation Money on Former CM: خاتون نے معاوضے کی رقم سابق سی ایم کی گاڑی پر پھینکی

author img

By

Published : Jul 15, 2022, 4:59 PM IST

Updated : Jul 15, 2022, 5:34 PM IST

کرناٹک کے باگل کوٹ میں خاتون نے سابق وزیراعلیٰ سدارامیا کی طرف سے دی گئی معاوضے کی رقم انہی کی گاڑی پر پھینک کر غم و غصے کا اظہار Woman Expressed Outrage by Throwing the Compensation Money کیا۔

Woman Expressed Outrage
خاتون نے معاوضے کی رقم سابق سی ایم کی گاڑی پر پھینک کر غم و غصے کا اظہار کیا

کرناٹک: باگل کوٹ ضلع میں حیران کر دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں خاتون نے جمعہ کے روز سابق وزیراعلیٰ سدارامیا Former CM Siddaramaiah کی طرف سے دی گئی معاوضے کی رقم کو انہی کی گاڑی پر پھینک کر غم و غصے کا اظہار کیا۔ مسلم خاتون نے سدارامیا کی گاڑی پر پیسے پھینک کر برہمی کا اظہار کیا۔ Woman Expressed Outrage by Throwing the Compensation Money

خاتون نے معاوضے کی رقم سابق سی ایم کی گاڑی پر پھینکی

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ سدارامیا آج باگل کوٹ کے دورے پر ہیں۔ وہ 6 جولائی کو کیروڑ شہر میں ہوئے تصادم میں زخمیوں کی خیریت دریافت کرنے کے لیے ہسپتال گئے تھے۔ جب سابق سی ایم ہسپتال سے واپس ہونے لگے، اتنے میں زخمیوں کے اہلخانہ معاوضہ کی رقم سدارامیا کو واپس کرنے کے لیے ان کی گاڑی کے پاس پہنچے۔ اس موقع پر سدارامیا، پیسے واپس لیے بغیر گاڑی میں جانے کی کوشش کی تب خاتون نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے پولیس اسکارٹ گاڑی پر 2 لاکھ روپے پھینک دیے۔ Compensation Money Given by Former CM Siddaramaiah

خاتون کا کہنا ہے کہ وہ (سیاستداں) صرف الیکشن کے دوران ووٹ مانگنے آتے ہیں، پھر وہ ہمارے کسی بھی مسئلے پر توجہ نہیں دیتے، سب کے ساتھ برابری کا سلوک ہونا چاہیے، لیکن اگر ہم نے کچھ غلط نہیں کیا ہے، تب بھی ہمارے لوگوں پر بلا وجہ حملہ کیا جاتا ہے، آج معاوضہ دیں گے، لیکن ہمارے زخمیوں کو ایک سال بستر پر آرام کرنا پڑتا ہے، ہماری مشکلات روز کون سنتا ہے؟ خاتون نے مزید کہا کہ "پیسہ ہمارے مسئلے کا حل نہیں ہے۔ ہم بھیک مانگ کر خاندان کی دیکھ بھال کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ایسے واقعات کسی کے ساتھ نہیں ہونے چاہئیں، چاہے وہ ہندو ہو یا مسلمان۔''

یہ بھی پڑھیں: Bagalkot Clashes: باگل کوٹ میں دو فرقوں کے درمیان تصادم، 18 افراد گرفتار

واضح رہے کہ باگل کوٹ ضلع کے کیرور قصبے میں مبینہ طور پر چھیڑ چھاڑ کے واقعہ Eve-teasing Incident کے بعد تین افراد کو چاقو مارنے اور اس کے بعد ہونے والے تشدد کے سلسلے میں 18 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ وہیں پولیس نے چار مقدمات درج کیے ہیں اور لوگوں سے شہر میں امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔Kerur Incident

Last Updated : Jul 15, 2022, 5:34 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.