ETV Bharat / bharat

UP Boy Marries Pakistani Girl : بھارتی نوجوان نے پاکستانی دوشیزہ سے شادی کی - ای ٹی وی بھارت اردو کی خبر

ضلع فرخ آباد کے مسلم نوجوان نے ایک پاکستانی لڑکی سے شادی کی۔ نوجوان کے گھروالوں نے 17 جون کو پاکستان کے شہر کراچی میں کامیاب طریقے سے شادی کی۔ Farrukhabad boy married pakistan girl

بھارتی نوجوان نے پاکستانی دوشیزہ سے شادی کی

author img

By

Published : Jun 22, 2022, 1:05 PM IST

Updated : Jun 22, 2022, 1:52 PM IST

فرخ آباد: ریاست اترپردیش کے ضلع فرخ آباد کے رہائشی محمد جمال نے ایک پاکستانی لڑکی سے شادی کرکے بھارت پاکستان کے رشتوں میں مٹھاس پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔ دونوں میں تین سال قبل فیس بک اور واٹس ایپ کے ذریعے دوستی ہوئی تھی۔ اس کے بعد دونوں کے درمیان محبت ہوگئی۔ جب دونوں کے گھر والوں کو اس بات کا علم ہوا تو دونوں کے گھر والے شادی کے لیے راضی ہو گئے۔ محمد جمال کے اہل خانہ 7 جون کو پاکستان کے لئے روآنہ ہوئے اور 10 جون کو وہاں پہنچ گئے۔ محمد جمال اور ارم کی شادی 17 جون کو کراچی کے غریب آباد میں ہوئی۔ UP man marries Pak girl after Facebook friendship

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے محمد جمال کے والد علیم الدین نے کہا کہ میرا بیٹا زردوزی کا کام کرتا ہے۔ تین سال قبل فیس بک کے ذریعے اس کی ایک پاکستانی لڑکی ارم سے بات چیت ہوئی تھی۔ کچھ دنوں کے بعد مجھے معلوم ہوا کہ ارم کراچی کے غریب آباد کی رہائشی شہزاد کی بیٹی ہے جو کہ میری دور کی رشتہ دار بھی لگتی ہے۔ اس کے بعد وہ شادی پر راضی ہو گئے۔

بھارتی نوجوان نے پاکستانی دوشیزہ سے شادی کی

انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں محمد جمال تنہا پاکستان گئے۔ ان کی والدہ خرابی صحت کے باعث شادی میں شرکت نہیں کر سکیں۔ 17 جون کو کامیاب طریقے سے ان کی شادی ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ محمد جمال نے مدرسہ سے تعلیم حاصل کی ہے۔ وہ زیادہ تعلیم یافتہ نہیں ہے۔ محمد جمال نے صرف ساتویں جماعت تک تعلیم حاصل کی ہے۔ جمال انٹرنیٹ کے ذریعے ارم سے رابطے میں آیا۔ دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔ پھر دونوں خاندانوں میں بات چیت کے بعد شادی پر رضامندی ہوئی۔

محمد جمال کے اہل خانہ
محمد جمال کے اہل خانہ

انہوں نے بتایا کہ بہو ارم ٹیوشن ٹیچر ہے۔ وہ بچوں کو پڑھاتی ہے۔ اس کے والدین نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمال اس کے ساتھ ہے۔ ان کی آمد کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی۔ دلہن کے استقبال کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے چار بچے ہیں۔ ان کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔ بچوں میں صرف جمال کی شادی ہوئی ہے۔ جمال کا ایک بڑا بھائی ہے، جس کی ابھی شادی نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شادی کی اطلاع ملتے ہی اہل علاقہ مبارکباد دینے گھر پہنچ رہے ہیں۔ قانونی کارروائی ختم ہوتے ہی ارم اور جمال گھر پہنچ جائیں گے۔

ماہرین کے مطابق اس صورت میں پہلے ایک سال کے لیے عارضی ویزا مل جائے گا۔ اسے چھ ماہ سے تین سال تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ اس دوران خاتون کی جانب سے اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت مستقل شہریت کے لیے درخواست دی جا سکتی ہے۔ تمام رسمی کارروائیوں کی تکمیل پر وزارت خارجہ کی طرف سے شہریت دی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:۔ کشمیر کے 'ویر زارا'

Last Updated : Jun 22, 2022, 1:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.