ETV Bharat / bharat

ہم اظہاررائے کی آزادی کے نہیں شرانگیزی اور منفی رپورٹنگ کے خلاف ہیں: مولاانا ارشد مدنی - اردو نیوز

کوروناوائرس کو مرکز نظام الدین سے جوڑ کر تبلیغی جماعت سے وابستہ لوگوں اور باالخصوص مسلمانوں کی شبیہ کو داغدار کرنے اور ہندوؤں اورمسلمانوں کے درمیان منافرت پھیلانے کی سازش کرنے والے ٹی وی چینلوں اور پرنٹ میڈیا کے خلاف دائرعرضی پر سپریم کورٹ میں حتمی بحث ستمبر میں ہوگی۔ یہ اطلاع جمعیۃ کی جاری کردہ ریلیز میں دی گئی ہے۔

maulana arshad madani
مولاانا ارشد مدنی
author img

By

Published : Jul 16, 2021, 10:06 PM IST

ریلیز کے مطابق صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا سید ارشدمدنی کی ہدایت پر سپریم کورٹ میں داخل پٹیشن پر گذشتہ کئی ما ہ سے سماعت نہیں ہورہی تھی، پٹیشن پر جلداز جلد سماعت ہونے کے لیے سپریم کورٹ سے درخواست کی گئی جس پر جسٹس ایل ناگیشورا راؤ اور جسٹس انریدھ بوس نے اس معاملے کی حتمی بحث ماہ ستمبر میں کیئے جانے کا حکم دیا۔ جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے ایڈوکیٹ آن ریکارڈ اعجاز مقبول نے عدالت سے جلد از جلد سماعت کیے جانے کی درخواست کی تھی۔

آج سپریم کورٹ کے آرڈر کے بعد صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا سید ارشدمدنی نے بے لگام میڈیا پر شکنجہ کسنے کے اپنے عہد کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ متعصب میڈیا پر لگام کسنے کی ہماری قانونی جدوجہد مثبت نتیجہ آنے تک جاری رہے گی، ہماراشروع سے یہ اصول رہا ہے کہ اگر کوئی مسئلہ باہمی گفت وشنید سے حل نہیں ہوتا تو سٹرکوں پر اترنے کے بجائے ہم اپنے آئینی حق کا استعمال کرتے ہوئے عدالت جاتے ہیں اور ہمیں وہاں سے انصاف بھی ملتاہے، لیکن افسوس جب فرقہ پرست میڈیا نے اپنی فرقہ وارانہ رپورٹنگ کی روش ترک نہیں کی توہمیں عدالت کا رخ کرنے پرمجبورہونا پڑا۔

مولانا مدنی نے میڈیا کی اہمیت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ آئین نے ملک کے ہر شہری کو اظہاررائے کی مکمل آزادی دی ہے، ہم کلی طورپر اس سے اتفاق کرتے ہیں لیکن اگر اظہاررائے کی اس آزادی سے دانستہ کسی کی بھی دل آزاری کی جاتی ہے، کسی فرقہ یاقوم کی کردارکشی کی کوشش ہوتی ہے یا اس کے ذریعہ اشتعال انگیزی پھیلائی جاتی ہے تو ہم اس کے سخت خلاف ہیں، آزادی اظہاررائے کی آئین میں مکمل وضاحت موجود ہے،لیکن اس کے باوجودمیڈیا کا ایک بڑاحلقہ اقلیتوں اور کمزور طبقات کے معاملہ میں جج بن جاتا ہے اور انہیں مجرم بناکر پیش کرنا ایک عام سی بات ہوگئی جیساکہ ماضی میں تبلیغی جماعت کو لیکر اسی طرح کا رویہ اختیارکیا گیا تھا، لیکن افسوس جب بعد میں عدالت انہیں بے قصور قرار دیتی ہیں تو اسی میڈیا کو سانپ سونگھ جاتا ہے۔ میڈیا کایہ دوہرارویہ ملک اوراقلیتوں کے لئے انتہائی تشویشناک ہے۔

مولانا مدنی نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا آزادی اظہاررائے کے نام پر آئین کی دھجیاں اڑانے والے اور یکطرفہ رپورٹنگ کرنے والے ملک کے وفادارہوسکتے ہیں؟

واضح رہے کہ جمعیۃ علماء ہندکی جانب سے داخل پٹیشن پر جمعیۃ علماء قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظی مدعی بنے ہیں جس پر ابتک متعدد سماعتیں ہوچکی ہیں لیکن گذشتہ چند ماہ سے کورونا کی وجہ سے سماعت نہیں ہوسکی تھی اور اسی دوران سابق چیف جسٹس آف انڈیا بوبڈے سبکدوش ہوگئے۔ اب جبکہ حالات میں سدھار ہورہا ہے اور چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمنا نے اپنا چارج لے لیا ہے، عدالت سے جلد از جلد سماعت کی درخواست کی گئی تھی۔ جس کو سپریم کورٹ نے منظورکرتے ہوئے ستمبر میں بحث کا حتمی وقت دیا ہے۔

مزید پڑھیں: Kakori Arrest: 'گرفتار مسلم نوجوان ملزم ہیں، مجرم نہیں'

تبلیغی جماعت اور مسلمانوں کوبد نام کرنے کے خلاف جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے سپریم کورٹ آف انڈیا پٹیشن داخل کرنے کے بعد اور صارفین کی شکایت پر نیوز براڈ کاسٹنگ اسٹینڈرڈ اتھاریٹی (NBSA) نے تین چینلوں ٹائمس ناؤ، ٹی وی 18اورسوارنا نیوز چینل پر ایک لاکھ کا جرمانہ عائد کیا تھاجبکہ زی نیوز، آج تک اور دیگر چینلوں نے معافی مانگی تھی۔

یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.