اترپردیش شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی نے ویڈیو جاری کر کے اپیل کی کہ کوئی مرتد، کوئی کافر، کوئی قرآن کی جنگ میں پڑا ہے جبکہ اس وقت پورا ملک کورونا وائرس میں مبتلا ہے۔
وسیم رضوی نے ویڈیو میں کہا کہ ہر کوئی اپنے گھروں میں ڈرا سہما ہوا ہے۔ لوگ اس مہلک بیماری میں اپنوں کو کھو رہے ہیں لہٰذا بہتر ہوگا کہ سبھی لوگ آپسی اختلافات کو بھلا کر ایک دوسرے کا سہارا بنیں۔
وسیم رضوی نے کہا کہ قرآن، مرتد اور کافر کی جنگ بعد میں بھی لڑی جا سکتی ہے، فی الحال وبائی امراض کے خلاف سبھی کو متحد ہو کر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔