ETV Bharat / bharat

مبینہ رشوت معاملے کی جانچ کے لیے تیار ہوں: وانکھیڑے

author img

By

Published : Oct 25, 2021, 8:01 PM IST

این سی بی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل گیانیشور سنگھ نے عدالت سے کہا 'سمیر وانکھیڑے کے خلاف لگائے گئے الزامات کی جانچ کی جارہی ہے۔'

مبینہ رشوت معاملے کی جانچ کے لیے تیار ہوں: وانکھیڑے
مبینہ رشوت معاملے کی جانچ کے لیے تیار ہوں: وانکھیڑے

نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے علاقائی ڈائرکٹر سمیر وانکھیڑے نے پیر کو کہا کہ 'انہین آرین خان گرفتاری معاملے کے تعلق سے نشانہ بنایا جارہا ہے اور وہ پربھاکر سیل کی جانب سے ان کے خلاف لگائے گئے رشوت سے متعلق الزامات کی جانچ کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔'

جسٹس وی وی پاٹل کی صدارت والی این ڈی پی ایس کی اسپیشل عدالت میں سمیر وانکھیڑے نے کہا کہ 'انہیں نشانہ بنایا جارہا ہے اور وہ کسی بھی جانچ کے لیے تیار ہیں۔ اس سلسلے میں عدالت میں دو حلف نامے دائر کیے گئے ہیں، جس میں سے ایک این سی بی نے اور دوسرا وانکھیڑے نے دائر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان، بیٹے آرین خان سے ملنے آرتھر روڈ جیل پہنچے

این سی بی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل گیانیشور سنگھ نے عدالت سے کہا 'سمیر وانکھیڑے کے خلاف لگائے گئے الزامات کی جانچ کی جارہی ہے۔' این سی بی کی جانب سے دائر حلف نامے میں کہا گیا ہے کہ 'گواہ سیل کے بیان کی بنیاد پر قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے، جبکہ وانکھیڑے کی جانب سے دائر حلف نامہ میں سبھی الزمات کو خارج کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ وہ جانچ کے لئے تیار ہیں۔'

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.