ETV Bharat / bharat

گیارہ ریاستوں میں لوک سبھا کی 2، اسمبلی کی 13 سیٹوں پر پولنگ - مغربی بنگال اسمبلی انتخابات

آج یعنی 17 اپریل کو 11 ریاستوں میں لوک سبھا کی دو اور اسمبلی کی 13 نشستوں کے لئے ووٹنگ شروع ہوچکی ہے۔ جبکہ ووٹوں کی گنتی 2 مئی کو ہوگی۔

آج 11 ریاستوں میں 2 لوک سبھا اور 13 اسملبی سیٹوں پر ووٹنگ

author img

By

Published : Apr 17, 2021, 7:31 AM IST

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے پانچویں مرحلے کے لئے پولنگ شروع ہوچکی ہے۔ پانچویں مرحلے میں بنگال کی 45 نشستوں پر ووٹنگ جاری ہے۔ اس کے علاوہ آج ہی ملک کی 11 ریاستوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے بھی ووٹنگ ہورہی ہے۔ اس میں لوک سبھا کی 2 اور اسمبلی کی 13 نشستوں پر بھی ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔

آج 11 ریاستوں میں 2 لوک سبھا اور 13 اسملبی سیٹوں پر ووٹنگ
آج 11 ریاستوں میں 2 لوک سبھا اور 13 اسملبی سیٹوں پر ووٹنگ

آندھرا پردیش کے تروپتی اور کرناٹک میں بیلگام لوک سبھا سیٹ پر ضمنی انتخابات ہونے ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ ان دونوں سیٹوں پر بی جے پی کے رکن پارلیمان تھے جو گزشتہ سال کورونا وائرس کے باعث فوت ہوگئے تھے۔

وہیں آندھرا پردیش کی تروپتی لوک سبھا سیٹ سے بلی درگا پرساد راؤ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ تھے، جبکہ بیل گام لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی کے سریش انگڑی رکن پارلیمنٹ تھے۔

ملک کی 11 ریاستوں کی 14 اسمبلی سیٹوں پر بھی ووٹنگ شروع ہوچکی ہے۔ جبکہ کرناٹک کی دو سیٹوں پر بھی ووٹنگ جاری ہے۔ اس کے علاوہ مدھیہ پردیش، گجرات، مہاراشٹر، اتراکھنڈ، جھارکھنڈ، میزورم، ناگالینڈ، تلنگانہ کی ایک ایک سیٹ پر ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔

ریاستاسمبلی حلقہ
مدھیہ پردیشدموہ
راجستھانسوجان گڑھ، سہارا، راجسمند
گجرات مورا ہدف
مہاراشٹرپنڈھر پور
اتراکھنڈسلٹ
جھارکھنڈمدھو پور
کرناٹکبھسو کلیان، مسکی
میزورم سیر چھپ
ناگالینڈنوک سین
تلنگانہناگاارجن ساگر
10 ریاست13 اسمبلی حلقوں اور دو لوک سبھا حلقوں میں پولنگ

دوسری طرف اڑیسہ کے پپلی اسمبلی میں حلقہ میں 17 اپریل کو ضمنی انتخابات ہونا تھا، لیکن یہاں کانگریس امیدوار اجیت منگل راج کی کورونا سے موت ہو گئی تھی جس کے سبب آج یعنی 17 اپریل کو ضمنی انتخابت کے لیے ووٹنگ نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ لوک سبھا اور اسمبلی ضمنی انتخابات کے نتائج 2 مئی کو آئیں گے۔ 2 مئی کو پانچوں ریاستی اسمبلی انتخابات کی گنتی بھی ہوگی۔ مغربی بنگال، کیرالہ، آسام، تمل ناڈو اور پڈوچیری اسمبلی انتخابات کے نتائج بھی اسی دن آئیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.