ETV Bharat / bharat

Gaya Local Body Elections گیا لوکل باڈی الیکشن میں رائے دہندگان پُرجوش - گیا پنچایت الیکشن میں رائے دہندگان کا جوش

گیا ضلع میں تین نگر پنچایت اور تین نگر پریشد کے لیے صبح سات بجے سے بلدیاتی انتخابات شروع ہوئی اور دوپہر 12 بجے تک 35 فیصد سے زائد ووٹنگ ہوچکی ہے، سبھی پولنگ بوتھ پر رائے دہندگان کی قطار دیکھی جا رہی ہے۔ Gaya Panchayat Election Polling

Gaya Local Body Elections
گیا لوکل باڈی الیکشن
author img

By

Published : Dec 18, 2022, 1:11 PM IST

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں بھی آج بلدیاتی انتخابات ہورہے ہیں اور صبح سے ہی ووٹرز بوتھ پر پہنچ رہے ہیں۔ چونکہ یہ انتخاب لوکل باڈیز کا ہے تو اس لیے عوامی مسائل پر بحث نہیں ہے اور نہ ہی مقامی مسائل کو لیکر ووٹنگ ہورہی ہے۔ ہر وارڈ میں اوسطاً دس امیدوار ہیں اور امیدواروں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ ان کے رشتے دار اور سپورٹرز کا ہجوم ہے۔ آج گیا کے چھ نگر نگم کے انتخاب ہیں نکسل متاثرہ امام گنج میں تین بجے تک ہی ووٹنگ ہونی ہے اور علاوہ شیرگھاٹی نگر پریشد کے تحت ہورہی ووٹنگ میں خاص بات یہ بھی دیکھنے کو مل رہی ہے کہ یہاں خواتین بڑھ چڑھ کر اپنے جمہوری حق کا استعمال کرنے پہنچی ہیں۔ شیرگاٹی کے اردو مڈل اسکول میں ووٹرز کی تعداد خاصی نظر آئی۔ Bihar Panchayat Election

Gaya Local Body Elections
گیا لوکل باڈی الیکشن

ووٹنگ کو لے کر ووٹرز پُرجوش نظر آ رہے ہیں خاص کر خواتین اپنے حق کا استعمال کرنے آگے آ رہی ہیں، وہیں انتظامیہ کی جانب سے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔ ووٹنگ مراکز کے باہر اور اندرونی کیمپس میں پولیس تعینات کی گئی ہے، کہیں سے بھی کسی قسم کا ناخوشگوار واقعات پیش آنے کی اطلاع نہیں ہے البتہ لوکل باڈیز کا انتخاب ہونے کی وجہ سے کچھ بوتھ پر آپسی نوک جھونک ہوئی تاہم پولیس کی مستعدی کی وجہ سے حالات فوری طور پر قابو میں آئے۔

واضح رہے کہ پہلی مرتبہ بہار میں میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب براہ راست ووٹرز کررہے ہیں۔ اس سے پہلے جیتے ہوئے وارڈ کونسلرز ہی میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب کرتے تھے حالانکہ اس مرتبہ بھی بلدیاتی انتخابات سیاسی جماعتوں کی سطح پر نہیں ہورہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.