ETV Bharat / bharat

نوجوان خوشحال بھارت کی تعمیر کے لئے آگےآئیں: وینکیا نائیڈو - vice president venkaiah naidu asks youth

نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ نیتاجی سبھاش چندربوس کی زندگی سے جذبہ حاصل کریں اور غربت، ناخواندگی، سماجی و جنسی امتیاز، رشوت خوری، ذات پات اور فرقہ واریت کے خاتمہ کیلئے کام کریں۔

نوجوان نئے اور خوشحال بھارت کی تعمیر کے لئے آگے بڑھیں: نائب صدر جمہوریہ

author img

By

Published : Jan 23, 2021, 4:23 PM IST

Updated : Jan 23, 2021, 4:45 PM IST

نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے نیتاجی سبھاش چندربوس کے 125ویں یوم پیدائش کے موقع پر حیدرآباد کے ایم سی آر ایچ آر ڈی میں زیر تربیت عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آبادی کا 65 فیصد 35 برس کی عمر سے کم والوں کا ہے، نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ نئے بھارت اورخوشحال بھارت کی تعمیر کیلئے آگے بڑھیں، جہاں ہر شہری کو مساوی مواقع حاصل ہو اور کسی بھی قسم کا امتیاز نہ ہو۔

پراکرما یا عزم کو نیتاجی کی زندگی کی اہم خصوصیت سے تعبیر کرتے ہوئے انہوں نے نیتاجی کے یوم پیدائش کو پراکرمادیوس کے طورپر منانے کی حکومت کے فیصلہ کی ستائش کی۔

سبھاش چندربوس کو بھرپور خراج پیش کرتے ہوئے انہوں نے نیتاجی کو کرشماتی رہنما اور آزادی کی تحریک کی اہم شخصیت سے تعبیر کیا جو ہندوستان کی ترقی میں یقین رکھتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ذات، نسل، مذہب اور علاقہ سے بالاتر ہوکر سوچنا چاہئے اور پہلے بھارتی متصور کرنے کی ضرورت ہے۔

سبھاش چندر بوس اور بیشتر مجاہدین آزادی، سماجی جہدکاروں بشمول مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ہیروز کے اہم رول کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کئی افراد ان کی عظمت سے ناواقف ہیں کیونکہ ان کی خدمات کا مناسب ذکر تاریخ کی کتابوں میں نہیں کیاگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سنگھو بارڈر پر مشکوک نوجوان، کسانوں کا ردعمل

نائیڈو نے کہا کہ ہندوستانی مسلح افواج کی مادر وطن کے تئیں وفاداری میں اضافہ نے ہندوستان کو چھوڑنے برطانیہ کے عمل میں تیزی پیداکی۔ یہ کہتے ہوئے کہ بیشتر رہنما مختلف طریقوں سے آزادی کی تحریک میں شامل ہوئے، انہوں نے کہا کہ تمام کا مقصد ہندوستان کو نوآبادکاری حکمرانی سے نجات دلانا تھا۔

Last Updated : Jan 23, 2021, 4:45 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.