ضلع لیگل سرویسز اتھارٹی کی جانب سے جو پروگرام منعقد کئے جا رہے ہیں ان میں سماجی اور معاشی طور پر کمزور افراد کو کیسے انصاف دلانا ہے اور کیسے ان کے مسائل حل کرنا ہے، اس کے لئے تعلیم دی جاتی ہے اور بیدار کیا جاتا ہے۔
اب تک آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت 50 سے زیادہ پروگرام ضلع میں ہو چکے ہیں اور مختلف پروگرامز کے ذریعہ بیدار کیا جا چکا ہے۔ ضلع لیگل سرویسز اتھارٹی گاؤں پرچے بھی تقسیم کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
بارہ بنکی : انتخابی ثمر میں چھوٹی پارٹیوں کے بڑے بڑے وعدے
لیگل سرویسز اتھارٹی کے ذمہ داران کے مطابق ان پروگرامز کے بہتر اور مثبت نتائج نکل رہے ہیں۔ جن گاؤں میں قانونی بیداری کے لئے پروگرامز کرائے جاتے ہیں، وہاں کے لوگ بھی کافی خوش ہیں اور وہ اس پہل کو بہتر مان رہے ہیں۔